نوٹ کی منسوخی کے فیصلے کی وجہ سے لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں کے لئے
اپوزیشن نے آج ایک بار پھر راجیہ سبھا میں حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے
ہوئے زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی
کرنی پڑی۔
حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کے فیصلے کے
بعد سے مختلف
واقعات میں 100 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور اپوزیشن
نے حکومت سے ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کئی بار مطالبہ کیا لیکن
اسے نظر انداز کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی 16 جماعتوں کے 150 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے
آج مجبورا ًپارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے
سامنے دھرنا دیا اور یوم سیاہ منایا۔